تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کیلئے اجازت مانگ لی
Abdul Rehman
اسلام آباد : تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آزادی مارچ کیلئے اجازت مانگ لی اور انتظامیہ سےسیکیورٹی سمیت دیگرانتظامات کرنے کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو خط لکھ دیا، جس میں اسلام آبادانتظامیہ کو 25مئی کی احتجاجی تحریک سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سمیت دیگرانتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
علی اعوان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈحکومت کےخلاف احتجاج ہماراآئینی اورقانونی حق ہے، عوام کسی صورت مسلط شدہ حکومت کوتسلیم نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راناوقاص نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رائے مانگ لی ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایس ایس پی آپریشنز،اےآئی جی اسپیشل برانچ اور اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کومراسلہ کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی مارچ پررائے دی جائےتاکہ اجازت دینےکافیصلہ کیاجا سکے۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ25 تاریخ کو اسلام آباد میں دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر ملوں گا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دو اور اسمبلی تحلیل کرو، ہم چاہتے ہیں ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہو۔