Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
تحریک انصاف آج سینیٹ امیدواروں کے ناموں کااعلان کریگی
Abdul Rehman
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج دن 11 بجے شروع ہوگا، جس میں مجوزہ فہرست کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم اس کی منظوری دیں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ کے اجرا کیلئے خواہش مندوں سے درخواستیں نہیں مانگی گئیں بلکہ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر مخصوص لوگوں کی فہرست تیار کر کے آج پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
قبل ازیں ہونے والے پارٹی کے پارليمانی بورڈ کے اجلاس ميں اراکین پنجاب اور خيبرپختونخوا کیلئے اميدواروں کے نام فائنل نہ کرسکے۔
ہر نشست پر 3 سے 4 ناموں کی فہرست پارليمانی بورڈ کے سامنے پيش کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے 13 رکنی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سفارشات کا جائزہ لیا گیا تھا۔