تاجروں‌ کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی ہے، ایم کیو ایم

0


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے تاجروں کے رات آٹھ بجے دکانیں کھولنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تاجروں کی جانب سے رات آٹھ بجے تک دکانیں کھولنے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر سندھ کے شہری علاقوں کے تاجروں کے مطالبہ کی حمایت کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ’ رات 8 بجے تک دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ایم کیو ایم تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نااہل سندھ حکومت کراچی دشمنی میں ناقابل عمل فیصلے مسلط کر رہی ہے، پاکستان کی ترقی کراچی کے تاجروں کے مسائل کے حل سے مشروط ہے، تاجروں کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی کے مترادف ہے‘۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ’جبراً فیصلے مسلط کرنا ملک کو انارکی کی جانب لے جائے گا،سندھ حکومت کو پولیس گردی کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں‘۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here