اسلام آباد: حکمران جماعت کے سینیٹر فیصل جاوید آسٹریلوی کرکٹر جمز فالکنر کے روئیے پر میدان میں آگئے اور اہم پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ اب انٹرنیشنل کرکٹ پوری طرح سے پاکستان میں بحال ہے، کسی کے بےبنیاد الزامات پی ایس ایل کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، الحمدللہ پی ایس ایل ایک بہت بڑابرانڈ بن گیا ہے۔
الحمدللہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ بن گیا ہے – وزیراعظم عمران خان کا تین سال پہلے لیا گیا یہ فیصلہ کہ سارے کے سارے میچز پاکستان میں ہوں گے – اسکی کامیابی کی ضمانت بنا – شائقین کرکٹ کی بھر پور شرکت-کرکٹ کا اصل لطف ہی شائقین کے ساتھ ہے-
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 20, 2022
سینیٹر نے کہا کہ وزیراعظم نے3 سال پہلےفیصلہ کیا تھا کہ تمام میچزپاکستان میں ہونگے، فیصلہ کامیابی کی ضمانت بنا، آج شائقین کرکٹ کی میدانوں میں بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے، جذبےسےسرشار دیوانے پی ایس ایل کی کامیابی کی ضمانت ہیں، کرکٹ کااصل لطف ہی شائقین کےساتھ ہے۔