Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی آسانی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے مختلف ایئرپورٹس پر کوروناٹیسٹنگ بوتھ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے آسانیاں میسر آئیں۔
وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ بوتھ کے قیام کے سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا جائے گا، عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سختی سے اختیار کرنا ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ویکسی نیشن سینٹرز پر تربیت یافتہ عملہ فرائض سرانجام دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں حالیہ دنوں کورونا کیسز میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 701 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔