Todays News

بہنوئی نے بھری عدالت میں “سالے” کی ناک کاٹ ڈالی


لاہور: لاہور کی مقامی عدالت میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں بہنوئی نے سالے کی ناک کاٹ ڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈین جج اسد عمران راں کی عدالت میں روبینہ نامی خاتون کی جانب سے بچے کا خرچہ نہ دینے پر خاوند شوکت کے خلاف دعوی کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر خاتون کا بھائی آصف بھی کمرہ عدالت میں موجود تھا۔

احاطہ عدالت میں سالے نے بہنوئی سے بچہ کا خرچ دینے کا تقاضہ کیا، جس پر دونوں میں تکرار اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی، اسی دوران طیش میں آکر شوکت نامی شخص نے اپنے سالے آصف پر چاقو کا وار کیا جس سے اس کی ناک کٹ گٸی، ناک کٹنے سے آصف شدید لہولہان ہوگیا۔

اس موقع پر عدالتی عملے نے فوری طور پر ملزم شوکت کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کیا جبکہ زخمی کو ابتداٸی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Exit mobile version