Todays News

بہاولپور بس حادثہ: زخمی ڈرائیورکیخلاف غفلت کا مقدمہ درج


بہاولپور : پولیس نے بہاولپور بس حادثے میں زخمی ڈرائیورکیخلاف غفلت کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ حادثےمیں جاں بحق افرادکی تعداد9ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد9ہوگئی ، پولیس نے زخمی ڈرائیورکیخلاف غفلت کامقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور رمضان نے ون وے کی خلاف ورزی کی جبکہ حادثےکاشکاردوسری بس کاڈرائیور موقع پرجاں بحق ہوگیا تھا، حادثے کے 47 زخمی زیرعلاج ہیں۔

گذشتہ روز پنجاب کے ضلع بہاولپور میں خوفناک ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور مسافروں کو بسوں کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ، زخمیوں کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں عورتیں اوربچے بھی شامل تھے۔

Exit mobile version