بھارت سے تعلقات کی نوعیت کیا ہوگی ؟ وزیراعظم نے اہم اجلاس بلالیا

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں بریفنگ کے بعد بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اہم اجلاس آج ہوگا ، وزیراعظم نے وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت سے تعلقات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، جس کے بعد ہمسایہ ملک سے تعلقات کی نوعیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائےگی ، ذیلی کمیٹی بھارت سے تجارت سے متعلق سفارشات تیار کرے گی ، وفاقی کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز حکومتِ پاکستان نے کشمیر کی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5اگست 2019کےاقدامات واپس لے۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کی تجویزمستردکردی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت سے درآمد کی مخالفت شیخ رشید، شیریں مزاری،شاہ محمود، اسدعمرنے کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here