Todays News

بھارتی فوج کی درندگی، مزید 3 کشمیری شہید


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فورسز نے وادی میں مزید 3 معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنایاگیا۔ مقبوضہ وادی میں 4روز کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد10ہوگئی۔

بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف حریت رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال جاری ہے۔

خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کھیلوں پر پابندی عائد ہے، بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو آگے نہیں بڑھنے دے رہی۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیری کھلاڑیوں سے خوفزدہ ہے، کشمیری فٹ بالر کی شہادت بھارتی بوکھلاہٹ کو واضح کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے دور رکھا جارہا ہے۔

Exit mobile version