Todays News

بھارتی شہری خوش رہنے میں بھی پاکستانیوں سے پیچھے


نیویارک : پاکستان نے خوش رہنے میں بھی بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، اقوام متحدہ کی خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت 139 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک می فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کو 105 واں نمبر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے گیلپ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے 149 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پہلا نمبر فن لینڈ کا ہے جس کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئس لینڈ اور ڈنمارک موجود ہیں۔

فہرست میں بھارت کا 139 واں نمبر ہے اور اس سے زیادہ ناخشگوار برونڈی ، یمن ، تنزانیہ ، ہیٹی ، مالاوی ، لیسوتھو ، بوٹسوانا ، روانڈا ، زمبابوے اور افغانستان کو قرار دیا گیا ہے جبکہ چین 84 ویں، نیپال 87، بنگلہ دیش 101، مینمار 126 اور سری لنکا 129 ویں نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہےاور 2019 میں پاکستان کا نمبر 69 ہے۔

Exit mobile version