بلند فشار خون کنٹرول کرنے والی غذائیں کون سی ہیں؟ جانیے

0


بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر ایک عام مرض ہے اور آج کل اکثر افراد اس مرض کا شکار ہوجاتے ہیں، ماہرین کے ایسی غذائیں کھانے کا مشورہ دیت ہیں جو ہائی بلڈ پریشر میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کم کولیسٹرول اور چربی والے کھانوں کے ساتھ ادویات کا استعمال معاون ثابت ہوتا ہے۔

آئیے اپنے قارئین کو ان غذاوٗں سے متعلق بتاتے ہیں جو ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ٹماٹر کا رس بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں انتہائی معاون ہوتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جبکہ گاجر بھی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کا استعمال خون کے بہاوٗ میں اضافہ کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں مددگار ہوتا ہے۔

چوتھی غذا پالک ہے جس کا استعمال بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے کیونکہ اسمیں آئرن، پوٹاشیم، فولٹ اور میگنیشیم شامل ہوتے ہیں۔

دہی کھانے میں ایک بہترین چیز ہے جو ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے، اس میں پوٹاشیم، کیلشیم اور پروٹین کی بڑی مقدارہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر کا باعث ننے والے اضافی نمکیات کو خارج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ماہرین صحت کی جانب سے کیلے کو ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں معاون بتایا گیا ہے کیونکہ یہ جسم کو پوٹاشیم فراہم کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here