Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی پاکستانی اداکاربلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارزکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔اپنی اداکاری اورخوش شکل ہونے کے باعث پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے اداکاربلال عباس ایشیا کے ٹاپ 30 اسٹارکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ یہ اعزازاداکارکوبرطانیہ کےمیگزین ‘ایسٹرن آئی’ کی جانب سے دیا گیا ہے۔ جہاں انہوں نے ایشیا کے 30 سال سے کم عمروالے ٹاپ اسٹارز کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔اداکارکو سب سے زیادہ پزیرائی ڈرامہ ‘پیار کے صدقے’ میں منفرد اداکاری کے باعث ملی جب کہ ویب سیریز’ایک جھوٹی لو اسٹوری’ کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔میگزین
کی جانب سے اداکارکی تعریف میں کہا گیا ہے کہ 27 سالہ بلال عباس پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکارہیں، جومستقبل میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں جگہ بنائیں گے۔اس متعلق اداکارنے کہا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑاعزازہے، میں اس فہرست میں جگہ بنانے پرخوش ہوں، یہ مداحوں کی جانب سے محبت کا نتیجہ ہے۔ آنے والے وقت میں بھی بہترین اداکاری کرتا رہوں گا۔