Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

برطانیہ: کرونا ویکسین پاسپورٹ لانے کا مطالبہ


برطانیہ میں مقامی و بین الاقوامی سفر کیلیے ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔

 برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزرا ویکسین پاسپورٹ کے اجرا کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر یہ تجویز منظور ہوتی ہے تو پھر مسافروں کو سفر کے لیے کرونا ویکسین پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔

ادھر سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے بھی حکومت سے ویکسین پاسپورٹ کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ برطانیہ آگے بڑھ کر ویکسین پاسپورٹ کے معاملے میں دنیا کی قیادت کرے۔

دوسری طرف برطانیہ میں ڈیڑھ کروڑ افراد کو کرونا ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، ویکسین منسٹر ندیم ضحاوی نے ایک بیان میں کہا ایک دن پہلے ہی 15 ملین افراد کو پہلی ڈوز لگانے کا ہدف حاصل کرلیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اسے ایک اہم سنگ میل اور ایک غیرمعمولی کارنامہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ میں پہلے چار ترجیحی گروپس میں ہر ایک کو ویکسین لگادی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنھیں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بیماری کا خطرہ لاحق تھا۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز 8 دسمبر کو 90 سالہ شخص کو دی گئی تھی۔

Exit mobile version