Todays News

براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر کو لوٹ لیاگیا


ایکواڈور میں ٹی وی رپورٹر براہ راست نشریات کے دوران لٹ گیا، مسلح شخص کی کارروائی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ٹویٹر پر وائرل ہونیوالی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جس کے ہاتھ میں پستول ہے وہ مائیک پکڑے رپورٹر اور کیمرہ مین کو چیخ کر کہہ رہا ہے کہ وہ اپنے بٹوے اور موبائل فونز اس کے حوالے کر دیں۔

اسکائی نیوز کے مطابق ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس جرنلسٹ ڈیاگو آرڈینولا آؤٹ ڈور براہ راست اپنے چینل کو گوایاکل شہر میں ہونے والی ایک تقریب کے حوالے سے رپورٹ دے رہے تھے کہ اچانک زہزن نمودار ہوا، اس نے پی کیپ اور کرونا سے بچاؤ کا ماسک پہن رکھا تھا اور اس کے ریوالور کا رخ رپورٹر کے چہرے کی طرف تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلح شخص ’ٹیلی فون‘ کا لفظ زور سے پکارتے ہوئے رپورٹر کی طرف بڑھا اور اس کے مائیک پر زور سے ہاتھ مارا۔

اس کے بعد اس نے ریوالور کا رخ کیمرہ مین اور دوسرے کریو ممبرز کی طرف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بٹوے اور موبائل فونز اس کے حوالے کر دیں۔

واردات کی ویڈیو رپورٹر نے ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ’حتیٰ کہ ہم آرام سے کام بھی نہیں کر سکتے، یہ واقعہ آج مونومنٹل اسٹیڈیم کے باہر ایک بجے پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم بآسانی فرار ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔

Exit mobile version