براڈ شیٹ معاملہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی آمنے سامنے اسد قیصرنے رانا تنویر کو ”خاص پیغام پہنچا دیا
Abdul Rehman
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ براڈ شیٹ کے معاملے کو نہ دیکھیں، معاملے کی سنجیدگی کو بھانپتے ہوئے چیئرمین پی اے سی رانا تنویراور اسپیکر اسمبلی اسد قیصر کے مابین ملاقات کا جلد امکان ہے، چیف وہپ عامر ڈوگر ملاقات کرائیں گے،روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی شائع خبر کے مطابق پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا تنویر کی زیر صدارت ان کیمرہ ہوا ،ذرائع نے بتایا کہ ان کیمرہ سیشن میں کابینہ اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی پر کرپشن کا الزامات کے معاملے
کو بھی زیر بحث لایا گیا، سیکرٹری کابینہ نے پی اے سی کو جوابی خط لکھ کر واضح کر دیا کہ کابینہ کے اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا اور نہ ہی ایسی کوئی بات کی گئی ہے کہ پیسے لے کر اعتراضات کلیئر ہوتے ہیں ، میڈیا میں آنے والی خبر بے بنیاد تھی جس پر کمیٹی ممبران نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات اس معاملے کو دیکھیں کہ کیسے جعلی خبر چلائی گئی ہے۔