Home Pakistan بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان
اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کا امکان ہے ، نیپرا سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی، چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں عوامی سماعت کی جائے گی۔
درخواست اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےاضافےکی درخواست دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں11ارب 29کروڑیونٹ بجلی پیداہوئی، اکتوبرمیں10ارب98کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفروخت ہوئی۔
سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبرمیں ڈیزل سے25روپے22پیسےفی یونٹ اور فرنس آئل سے22روپے21پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔
درخواست میں کہا گیا کہ پانی سے بجلی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69 فیصد ، فرنس آئل سے 10.88اورڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔
اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کےسواتمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کیلئےہے ، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر61 ارب کا بوجھ منتقل ہوگا۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔
اضافےکے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی تھی ، تاہم ماہانہ200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پراضافہ لاگونہیں ہوگا۔