کراچی : ایران سے آنیوالا بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ، جس کے بعد شہر بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایران سے آنیوالابارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے ، شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے تاہم دن میں ہوا 35 سے 40 کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے چلے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک دو روز بعد رات کادرجہ حرارت 8 ڈگری تک گرجائےگا جبکہ بارش کا آئندہ نظام 18 یا 19 جنوری سے کراچی میں برسے گا۔
گذشتہ روز فیصل بیس پر 12 ملی میٹر ، مسرور بیس پر 15 ملی میٹر ،یونیورسٹی روڈ پر13.2 ملی میٹر اورسرجانی میں 28ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔