Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بابر اور رضوان نے سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
Abdul Rehman
کراچی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والی ٹی ٹوینٹی سیریز میں کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی بیٹنگ پارٹنر شپ نے نئے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں چھٹی سنچری رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 100 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، بابر اور رضوان نے یہ کارنامہ 27 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں انجام دیا۔
اس سے قبل بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
محمد رضوان ایک سال میں 2 ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔ محمد رضوان 2021 میں 48 ٹی ٹونٹی میچز میں دو ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔
اس کے علاوہ محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل چھکے لگانے والے پلیئر بھی بن گئے۔ محمد رضوان نے2021 میں 42 چھکے لگائے اس سے قبل یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے پاس تھا۔ کیوی بیٹر نے سال2021 میں ہی 41 چھکے لگائے ہیں۔