Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

این اے75ڈسکہ : ضمنی انتخاب کےغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری


ڈسکہ : این اے75ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی اور ن لیگ کی نوشین افتخار مدمقابل ہیں۔

سب سے پہلےنتیجہ دینے کی اے آر وائی نیوز کی روایت برقرار ہے۔

ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن255سے ن لیگ کی نوشین افتخار179ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی77ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے،
دونوں امیدواروں کے ووٹروں میں بھی کافی گہما گہمی پائی جارہی ہے۔

حلقے میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، 40 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا تھا، پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکاروں کو بھی تعینات کیے گئے تھے۔

قبل ازیں تمام تر حفاظتی انتظامات کے باوجود گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے پولنگ اسٹیشن اور گوئند پولنگ اسٹیشن پر ن لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنےآگئے، حلقے میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر پولیس نے نو مسلح افراد کوحراست میں لے لیا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کیا تھا۔ ایم پی اے ذیشان رفیق پولنگ کے وقت اس علاقے کے دورے پر آئے تھے جو کہ غیر قانونی ہے۔

Exit mobile version