این اے221 تھرپارکرالیکشن: شکایات کیلئے سیل قائم

0


سندھ کے علاقے تھرپارکر ون میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 کے ضمنی انتخاب سے متعلق شکایات کیلئے الیکشن کمیشن نے شکایاتی سیل قائم کردیا۔

تھرپارکر ون کے حلقہ این اے 221 میں بروز اتوار 21 فروری کو ضمنی انتخاب کا عمل جاری ہے۔ حلقے سے موصول بدنظمی کی شکایات پر قائم کنٹرول روم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ای سی پی کے زیر کمان فرائض انجام دے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں۔

سکندر سلطان راجہ کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر کو غیرجانبدارانہ انتخابات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، جب کہ ضمنی انتخابات سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کیلئے کنٹرول روم سے رابطہ کیا جائے،۔ کنٹرول روم صبح 8 بجے سے آخری نتائج آنے تک فرائض انجام دے گا۔

دوسری جانب تھرپارکر میں ہنگامہ آرائی اور بدنظمی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان سے فون پر رابطہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ضمنی انتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخاب کو پرامن، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کی ہرممکن اقدامات کرينگے۔ کوئی کوتاہی یا سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھرپارکر میں پی ٹی آئی امیدوار نظام الدین راہموں کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here