Todays News

ایئرپورٹ سے مسافروں کے لیے اچھی خبر!


پشاور ایئرپورٹ کے 35رن وے کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قائم باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رن وے 35 کی کیلی بریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے پشاور ائیرپورٹ رن وے 35 کی کیلی بریشن کا عمل مکمل کیا۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ اسپیشل طیارے سے پشاور ائیرپورٹ پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد ایئرپورٹ رن وے کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ حد نگاہ میں مخصوص کمی پر طیارے پشاور ائیرپورٹ لینڈ کر سکیں گے۔

حالیہ دنوں لاہور ائیرپورٹ پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، ریڈیو نیویگیشن اور ویجول ایڈز کی چیکنگ کی گئی تھی بعد ازاں 36L سکینڈری رن وے کو طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا۔

Exit mobile version