Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 اگلے عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے، فواد چوہدری
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں اگلے سال جنوری میں ہوں گی جن کے تحت الیکشن منعقد ہوں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوگا، مردم شماری دسمبر میں مکمل ہوجائے گی جبکہ آگلے سال جنوری میں الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرے گا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ مردم شماری کےلئے5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اس سلسلسے میں کابینہ نے رقم کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں حکومت اور وزیراعظم کی پالیسی کامیاب رہی، اومی کرون جس شدت سے آیا اس کے برعکس اسپتالوں پر دباؤ نہیں بڑھا،
وفاقی وزیر کے مطابق برطانیہ بھی اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہا ہے جبکہ عمران خان مشکل حالات میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے ساتھ کھڑے رہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے جو تیزی سے نارمل صورتحال کی جانب آئے، کورونا وبا کی اس لہر کو بھی شکست دیں گے کیونکہ ویکسین کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی کرمنل مقدمہ 9ماہ کے اندر پورا کرنا ہوگا،9ماہ میں کرمنل مقدمہ ختم نہ ہونے پر جج چیف جسٹس کو وضاحت دے گا، کرمنل مقدمات 9ماہ سے زائد التواء پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔