اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی: شیخ رشید

0


راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم احتجاج کرےگی تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لیے ہردم تیار ہیں، عمران خان کی پوری جدوجہد ملک کو مسائل سےنکالنےکی ہے۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا یہ سینیٹ الیکشن لڑیں گے اور استعفے نہیں دیں گے، جن اسمبلی ارکان پر فضل الرحمان نے لعنت بھیجی، انہی سے سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے جائیں گے۔

شیخ رشید نے اپوزیشن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج کرےگی تو کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے لیکن قانون ہاتھ میں لیا تو وہ سلوک کروں گا کہ تاریخ یاد رکھے گی، قانون کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے اباؤٹ ٹرن لیا ہے، پی ڈی ایم شوق سے لانگ مارچ کے لیے آئے ، مدارس کے بچوں کو سیاست میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان سمجھدارہو، بچوں کے گھیرے میں آگئے ہو، آج مریم کو باہر جانے کی اجازت مل جائے تو پی ڈی ایم ختم ہو جائےگی، اپوزیشن 4 ماہ سے قوم کا وقت ضائع کررہی ہے، انہیں آخر میں مذاکرات کرنا پڑیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں پی ڈی ایم مل کر الیکشن لڑے گی، ساری زندگی (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی کے خلاف ووٹ دیے ہیں، پیپلزپارٹی اور فضل الرحمان اپنا راستہ بند گلی سے کھلی گلی میں لے آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here