‘اپنا حال بہتر بنانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے ماضی کو پڑھیں’

0


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈچ فلاسفر کا قول شیئر کرتے ہوئے کہا جو تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے وہ ایک ہی طرح کی غلطیاں بار بار دہراتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈچ فلاسفر کاقول بھی شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والےغلطیاں دہرانے پر قابل مذمت ٹھہرتے ہیں ، آپ اپنا حال ماضی سے بہتر بنانا چاہتے ہیں تو اہنے ماضی کے بارے میں پڑھیں۔

گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here