آپی پاپا کو کہہ کر اسکول بند کرادیں،ایگزام آئن لائن کروا دیں، تارا محمود کے انسٹاگرام پر طلبہ کے دلچسپ تبصرے
Abdul Rehman
اسلام آباد پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ تارا محمود نے اپنے والد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو سالگرہ مبارکباد دی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کو جان کر حیران ہوئی تھی کہ تارا محمود شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق جبکہ وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ یونیورسٹیز کے طلبہ آن لائن امتحانات کا مطالبہ کررہے ہیں۔تارا نے اپنے والد کی اسی ٹوئٹ کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تو اس کے بعد
طلبہ نے اداکارہ سے بھی مطالبات شروع کردیے۔انسٹاگرام پر موجود طلبہ نے اداکارہ سے دلچسپ مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ اپنے والد اور وزیر تعلیم شفقت محمود کے سامنے بیماری کا بہانہ بنائیں تاکہ وہ طلبہ کو کچھ دن اور چھٹیاں دے سکیں۔ایک صارف نے اداکارہ کو آنٹی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ تارا!آنٹی اپنے پاپا سے کہیں کہ یو او ایل(یونیورسٹی) کے پیپر آن لائن لے لیں۔ایک صارف نے کہا کہ تارا آپ تاروں کی طرح رنگ لے آؤ، جیسے تارے اندھیروں میں چمکتے ہیں، آپ بھی تھوڑا اندھیرا ختم کرو، اپنے پاپا کو مناؤ کے ایگزام آن لائن کردیں۔منت نامی صارف نے کہا کہ آپی اسکول بند کروادو، پلیز دعا دیں گے سارے اسٹوڈینٹس۔