امریکی دواساز کمپنی فائزر نے جنوری 2022 کے اختتام تک کرونا ویرئنٹ اومیکرون کے خلاف مخصوص ویکسین کی آزمائش شروع کرنے پر غور شروع کردیا۔
کرونا وائرس کی مہلک وبا نے 2019 کے اختتام میں چین سے پھیلنا شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیکر لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنادیا، کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے اب تک وائرس کی کئی اقسام سامنے آچکی ہیں۔
حالیہ دنوں سامنے آنے والا ویرئنٹ اومیکرون ہے جو افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا اور اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔
اومیکرون پر کرونا ویکسینز بھی اثر انداز نہیں ہورہی، جس کے باعث دنیا بھر میں متاثرہ افراد اور اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اومیکرون کی تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے اومیکرون کیلئے مخصوص ویکسین کی تیار کی ہے جس کی انسانوں پر آزمائش جنوری 2022 کے آخر تک شروع کرنے کی منصوبہ کی جارہی ہے۔
فائزر کے چیف سائنٹیفک آفیسر (سی ایس او) مائیکل ڈولسٹن کا کہنا تھا کہ آزمائشی مرحلے کے بعد کلینکل ٹرائلز ہوں گے تاکہ نئی ویکسین کے اومیکرون کے خلاف افادیت کا موازنہ موجودہ ویکسین سے کیا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی اس اپ ڈیٹڈ ویکسین کو مارچ کے آخر تک تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مائیکل ڈولسٹن کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین بھی نئی قسم اومیکرون سے ٹھوس تحفظ فراہم کررہی ہے تاہم مزید وائرس کی مزید روک تھام کےلیے اپ ویکسین میں جدت لائی جارہی ہے۔