اومیکرون ویرینٹ سے کتنی اموات ہوں گی؟ عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

0


جنیوا: عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورپ میں اومیکرون ویرینٹ سے مارچ 2022 تک 70ہزار اموات ہوسکتی ہیں۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ برطانیہ، ڈنمارک اور پرتگال میں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، برطانیہ میں چوبیس گھنٹے میں نوے ہزار سے زائد کیسز کورونا کیسز رپورٹ اور ایک سو باہتر افراد ہلاک ہوئے۔

عالمی ادارہ صحت نے دسویں کورونا ویکسین نواویکس کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

ادھر برطانوی حکومت نے شہریوں کو کرسمس سے پہلے پابندیاں نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اومیکرون نے مغرب میں کرسمس کی خوشیاں مانند کر دیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد کو سات دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔ کورونا مثبت افراد کرسمس پر اپنوں سے نہیں مل سکیں گے۔

فرانس میں چوبیس گھنٹے کے دوران تہتر ہزار سے زائد کورونا کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جس میں بیس فیصد اومیکرون ویریٹ کیسز ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ میں نیو ائیر پارٹی منسوخ کر دی گئی۔

جرمنی میں نئے سال کی تقریبات رات دس بجے ختم کرنے کی ہدایات جاری ہوئی ہیں۔ پرتگال میں سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز میں چوبیس گھنٹے میں پچاس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here