کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہر مالی سال میں یکم جنوری کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ (ٹیکس دہندگان کی فہرست) رواں سال یکم مارچکوجاری کر دی جائےگی، جس میں گزشتہ مالی سال انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے فائلرز کا نام شامل ہوگا۔
ایف بی آر ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی فہرست ہفتہ وار بنیاد پر یکم مارچ اتوار کی رات کو ٹھیک 12 بجے ایف بی آر کی ویب سائٹ اور ٹیکس آسان ایپ پر جاری کی جائے گی۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے ٹیکس دہندگان کا آن لائن ریکارڈ موجود ہے، یکم مارچ کو جاری ہونے والی فہرست کی معیاد آئندہ مالی سال فروری 2022 تک ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ (اے ٹی ایل) میں شامل افراد بہت سے فواد حاصل کرسکتے ہیں، قانون کے مطابق انہیں بینک سے کیش نکلواتے وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہوتی ہے۔ علازہ ازیں دیگر بینک ٹرانزیکشنز اور فیس کی ادائیگی پر بھی انہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی جاتی ہے۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق اے ٹی ایل میں اُن لوگوں کے نام شامل ہین جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک جمع کرائے ہیں۔