Todays News

انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر


سان فرانسسکو: فیس بک کی زیرملکیت فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام صارفین کو اسٹوریز پر ردعمل دینے کے لیے اس وقت 8 ایموجیز دستیاب ہیں مگر جلد ہی انہیں مزید اسٹیکرز کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

انسٹاگرام ترجمان کے مطابق اسٹوریز پر ردعمل کے لیے مختلف فیچرز پر کام جاری ہیں، جو آئندہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اسٹوری پر ردعمل دینے کے لیے مختلف فیچرز متعارف کروائے جائیں گے، جن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے صارف جواب دے سکے گا۔

اس ضمن میں ا ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس کے ساتھ مختلف فیچرز کو ایپلیکیشن میں شامل کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ انسٹاگرام چار مختلف کیٹیگریز کے اسٹیکرز جیسے خوشی، محبت، مزاحیہ اور غمزدہ پر کام کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ہر کیٹیگری میں مزید پانچ اسٹیکرز شامل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب انسٹاگرام کی جانب سے اسٹیکرز کی آزمائش یا متعارف کرانے کے حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Exit mobile version