Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

انتخابی وعدے پورے: وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ایک بار پھر دل جیت لئے


ویلنگٹن : وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابی وعدے پورے کردیے اور ملک میں عام آدمی کی کم سے کم اجرت بڑھا دی جبکہ امیروں کیلئے آمدن کا 39 فیصد ٹیکس لازمی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے انتخابی مہم کے دوران کیے جانے والے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں عام آدمی کی کم سے کم یومیہ اجرت بڑھادی اور بیس ڈالرز فی گھنٹہ مقرر کردی ۔

حکومتی سطح پر کیے جانے والے فیصلے سے ملک کے تقریباً ایک لاکھ 75 ہزار کم آمدنی والے افراد پر مثبت اثرات مرتب ہوں گےجبکہ امیروں کو آمدن کا انتالیس فیصد ٹیکس لازمی ادا کرنا ہوگا۔

کونسل آف ٹریڈ یونینوں کے صدر رچرڈ واگسٹاف کا کہنا تھا کہ بالآخر جیسنڈا آرڈرن کا کم سے کم اجرت میں اضافے کا خواب حقیقت بن گیا ہے۔

رچرڈ واگسٹاف نے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ جو افراد 18.90 ڈالرز کی کم تنخواہ پر رکھے جاتے تھےاور ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرتے تھے ، حکومتی فیصلے کے بعد اب انہیں ہر ہفتے 44 ڈالرز اضافی ملیں گے۔

Exit mobile version