Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 امریکی صدر کا صدر عارف علوی کو خط، یوم پاکستان کی مبارک باد
اسلام آباد: امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت کو خط لکھ کر یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے پاک امریکا تعلقات سے متعلق بڑا بیان دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے پاکستان ہم منصب عارف علوی کو خط لکھا اور پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔
جوبائیڈن کی جانب سے لکھے گئے خط میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان سے شراکت دار ی کو مستقبل میں مزید مضبوط بنائیں گے، امریکا اور پاکستان میں شراکت علاقائی امن و خوشحالی کےمقصد پر مبنی ہے۔
امریکی صدر نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کیلئے کام کرتے رہیں گے اور مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون برقرار رکھیں گے۔
دوسری جانب قوم ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے انتھک جدوجہد کے عزم کی تجدید کے ساتھ یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے۔
آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
یہ دن 1940ء میں آج ہی کے دن تاریخی قرار داد لاہور کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جس نے جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ مادر وطن کے مقصد کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے لائحہ عمل فراہم کیا۔