Todays News

امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا


امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ کے دوران آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فی صد ہے۔

ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے پر رضامندی ظاہر کرنے والوں کی یہ تعداد اتنی نہیں ہے جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اہلکاروں کی جانب سے سب سے زیادہ یہ سننے کو ملا ہے کہ جب فوج نے اسے خود ویکسین لگانے کے انتخاب کا موقع دیا ہے تو میرا فیصلہ ویکسین نہ لگوانے کا ہے۔ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فوج بھی امریکی عوام کا ہی حصہ ہے اس لیے فوج میں بھی ویکسین نہ لگانے کا رجحان موجود ہے۔ فوج میں کورونا ویکسین کو قبول کرنے کی شرح عام عوام کے برابر ہی ہے۔

Exit mobile version