Todays News

اماراتی کی ریاست ابوظبی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز


ابوظبی : اماراتی دارالحکومت میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے جدید لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلنے والی الیکٹرک بسوں کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں الیکٹرک بسوں کا آغاز کیا گیا ہے، جو انتہائی تیز رفتار چارجنگ سسٹم کی حامل جدید لیتھیم بیٹریوں کی مدد سے چلائی جائیں گیں۔

الفہیم گروپ اور ین لونگ انرجی کمپنی کا دعوی ہے کہ لیتھیم ٹائٹانیٹ آکسائڈ (ایل ٹی او) سے تیار کردہ بیٹری 20 منٹ سے بھی کم وقت میں چارج ہوجائے گی۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ بیٹریاں بچیس سال تک محفوظ ہیں اور ان بیٹریوں کے باعث یہ بسیں ماحول دوست بھی ہیں۔

Exit mobile version