Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
الیکشن کمیشن آفس کے دروازے بند، کاغذات نامزدگی کا وقت ختم
Abdul Rehman
کراچی: این اے 249 پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے انتخابی حلقے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہونے پر الیکشن کمیشن کے آفس کے دروازے بند کر دیے گئے۔
مجموعی طور پر 55 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، آج پاکستان فلاح پارٹی کے محمد ولی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، تحریک لبیک پاکستان کے مفتی عابد مبارک نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
ٹی ایل پی کے محمد ساجد نواز نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، دوسری طرف پاسبان کے خالد صدیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، آزاد امیدواران شبیر احمد پٹنی اور زنیرہ رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
آج پیپلز پارٹی کے وحید شاہ، قادر مندوخیل، مسعود مندوخیل، تحریک انصاف کے ملک عارف، حسنین علی چوہان، عرفان نیاز، اور حنید لاکھانی، ایم کیو ایم کے نعمان خان، خواجہ ریحان منصور، جے یو آئی ف کے مولانا عمر صادق، پاک مسلم الائنس کے سید عمر، مجلس وحدت مسلمین کے مبشر حسین، مسلم لیگ جونیجو کے محمد اشرف نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ضلع غربی کے الیکشن دفتر میں کاغذات نامزدگی کے دوران آج اُس وقت ماحول کشیدہ ہوا جب پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان پھر آمنے سامنے آئے، کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے اور دھکم پیل کی۔
پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ایم کیو ایم کے خلاف بھی نعرے لگائے، تاہم امیدواروں نے کارکنان میں بیچ بچاؤ کرایا۔
واضح رہے کہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا، ضمنی الیکشن کے لیے 290 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ بوتھ کی تعداد 796 ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے لیے 2100 کے قریب انتخابی عملہ درکار ہوگا، اور 3 لاکھ 39 ہزار 405 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔