Todays News

اللہ کی مہربانی ہے، جو چاہتے تھے وہ مل گیا، اٹارنی جنرل


اسلام آباد: اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ اللہ کی مہربانی ہے،جو چاہتے تھے وہ مل گیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کا سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے اے آروائی نیوز پر خصوصی گفتگو میں سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اللہ کی مہربانی ہےجوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپر کا کہہ دیا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پرہے کہ وہ بار کوڈلگائے یا سیریل نمبر۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہاانتخابات صاف شفاف ہونے چاہئے، سپریم کورٹ کی یہ رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپر کی سیکریسی حتمی نہیں۔

خالد جاوید نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ2017میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم ازخود ختم ہوگئی، سپریم کورٹ کی رائے کے بعد سینیٹ الیکشن شفاف بنانےہوں گے ، حکومت کا آرڈیننس ختم ہوگیا ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے دے دی ، رائےکے مطابق سینیٹ الیکشن آئین کے آرٹیکل دوسوچھبیس کے تحت ہوتےہیں ، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ آزادانہ اورشفاف الیکشن کروائے اور اس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے جبکہ تمام ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

سینیٹ انتخابات سے متعلق رائے چار ایک کی اکثریت سے دی گئی، جسٹس یحیی آفریدی نےرائےسےاختلاف کیا۔

Exit mobile version