افسوس: پاکستانی عوام پی ایس ایل میچز سے محروم ہوئے، مالک کراچی کنگز سلمان اقبال
Abdul Rehman
کراچی: کراچی کنگز کے مالک اور سی ای او اے آر وائی گروپ سلمان اقبال نے پی ایس ایل سیزن سکس کے ملتوی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی عوام پی ایس ایل میچز سے محروم ہوئے، پی سی ایل ملتوی ہونا مذاق نہیں، دنیا دیکھ رہی ہے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو مشکل سے پاکستان لیکر آئے، انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا پاکستان آنا ہماری جیت ہے۔
اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ کرونا سے لڑنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے،میچز کے لئے پی سی بی نے آئسولیشن کا طریقہ کار دار دیا وہ ہم نے پوراکیا، پی سی بی نے تین کرونا ٹیسٹ کرانے کا کہا میں نے اپنے کھلاڑیوں کے چار ٹیسٹ کرائے، ایونٹ کے دوران ٹیم مینجمنٹ کی شکایت پر میں خود بائیوببل چیک کرنےگیا تھا۔
سلمان اقبال نے پی ایس ایل کے انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ تین دن کی آئسولیشن کسی بھی کتاب میں نہیں، آئسولیشن سات دن کی ہوتی ہے،کرونا علامات چار دن بعد ظاہرہوتی ہیں، جس ہوٹل میں کھلاڑیوں کو ٹہرایا گیا وہاں شادیاں ہورہی ہیں،کچن بھی سب کیلئےکھلا رہا۔
کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ صورتحال سے کیسےنمٹیں ؟ پی سی بی نے ہم سےمشورہ ہی نہیں کیا، ہم اسٹیک ہولڈرز ہیں، ہم نے پی ایس یل کو کامیاب کیا ہے، آج جو میٹنگ ہوئی وہ بہت پہلے ہونی چاہیے تھی، پی سی بی حکام کی جانب سے آج میٹنگ کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔
سلمان اقبال کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے میٹنگ میں کہا کہ کسی کو ذمہ دار ہونا چاہیے تھا، پی سی بی حکام نے ہم سے مشاورت کی نہ کوئی بات کی گئی، پی سی بی چار یا پانچ لوگوں کے ہاتھ میں ہے، غلط فیصلے سےکرکٹ اورشائقین افسردہ ہوئے ہیں۔
اے آر وائی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ اے آر وائی سے 11ہزار لوگ وابستہ ہیں، مشکل سے 50لوگ کرونا سے متاثر ہوئے، ہم نے اے آر وائی میں سخت ایس اوپیز رکھے ہوئے ہیں، پی سی بی کے اتنے لوگ تھے مگر کسی نے ٹھیک مینجمنٹ نہیں کی، میٹنگ میں سختی سے کہا تھا کہ کسی ایک کوذمہ داری لینا ہوگی۔
کراچی کنگز سلمان اقبال نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے لئے بنائے گئے بائیو سیکیور ببل میں کچھ لوگ تھے کچھ نہیں تھے، جو افراد بائیوببل میں نہیں تھے وہ بھی گراؤنڈ میں موجود تھے، ایونٹ میں تین کیسز رپورٹ ہوئےتو حکام سےکہا اب تو ایس اوپیز سخت کریں۔