Todays News

اسکولوں کی بندش سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، مراد راس کا اہم اعلان


لاہور: وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی اداروں سے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے کل سے کھولنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد راس نے کہا کہ پنجاب کے وہ تعلیمی ادارے جہاں سردیوں کی چھٹیاں 6 جنوری تک دی گئی تھیں وہ تمام کل 7 جنوری سے کھل جائیں گے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ہم اپنے تمام اساتذہ اور طلبہ کو اسکولوں میں خوش آمدید کہتے ہیں، میری درخواست ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ اومیکرون وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات کو مزید ایک ہفتے کی توسیع دی جارہی ہے تاہم وزیر تعلیم پنجاب کے ٹوئٹ کے بعد ان قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں تمام نجی و سرکاری اسکول 23 دسمبرسے 6 جنوری 2022 تک بند رہیں گے۔

Exit mobile version