اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار مطلوب گینگ ممبران گرفتار
Abdul Rehman
کراچی : سندھ پولیس نے قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی انتہائی مطلوب گینگ گرفتار کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ ملزمان کو مہران ہائی وے کے قریب خفیہ معلومات پر گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں ریاض، حمید، امروز اور سیف اللہ شامل ہیں۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے، مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں۔