اسمبلی میں بیٹھے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں میں کروڑوں تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا، تہلکہ خیز دعویٰ

0


لاہور  امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک میں انصاف ندارد ، ظلم و جبر کا نظام مسلط ، کرپشن دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے جبکہ حکومت غیر سنجیدہ اور ناکامی سے دوچار ہے ۔ وزیراعظم کب تک وعدوں اور دعوئوں سے قوم کو دھوکہ دیں گے ۔ اسمبلی میں بیٹھے جاگیرداروں اور سرمایہداروں میں کروڑوں تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا۔مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی سب کچھ بہا کر لے گیا ۔ پی ٹی آئی کے دور میں قبضہ

مافیا مضبوط ہوا ، ادارے کمزور اور معیشت مزید زوال کا شکار ہوئی ۔جماعت اسلامی قوم کو استعمار کے آلہ کاروں سے نجات دلا کر دم لے گی ۔ ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ اشرافیہ سے نجات دلا کر پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے ۔ سرگودھا میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔عوام ظالموں کے خلاف نکلنے کے لیے کمر کس لیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال زیر غور آئی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے مشاورت کی گئی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سستے اور جلد انصاف کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے کوئی حقیقی قدم نہیں اٹھایا ۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پولیس ریفارمز متعارف کروانے کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ۔ عوام کی تھانے کچہر یوں میں روزانہ کی بنیاد پر تذلیل ہوتی ہے جب کہ دوسری جانب طاقتور طبقہ اپنی من مرضی کرتا پھر رہاہے ۔ملک میں طاقتور کے لیے کوئی قانون نہیں ۔ وزیراعظم نے احتساب کے نظام کو موثر بنانے اور اقتدار میں آ کر ملک میںنوے دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا ، لیکن ڈھائی سال گزرنے کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں بلکہ تنزلی کا عمل جاری ہے ۔ لینڈ مافیا کا راج ہے اور چینی اور آٹا راتوں رات غائب کرکے عوام سے اربوں روپے بٹور لیے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام پر ایک دفعہ پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں ہورہی ہیں ۔ جماعت اسلامیغریب عوام پر یہ ظلم برداشت نہیں کرسکتی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک کے ریسورسز پر قابض اشرافیہ سے جان چھڑانے کا وقت قریب آگیاہے ۔ جماعت اسلامی ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسلامی نظام کا قیام ہمارا نصب العین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، سودی معیشت کے خلاف جاری تحریک کے فیز ٹو میں اتوار کو سرگودہا میں عوامی جلسہ کریں گے ۔ عوام مزید ظلم و جبر کے سایوں تلے رہنے کے لیے تیار نہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here