اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا دائرہ وسیع، مزید علاقے بھی بند

0


گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب میں کورونا کی نئی لہر کے دوران کیسز میں اضافے کے باعث مزید 20 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 20علاقے اسمارٹ لاک ڈاؤن زد میں آگئے، ضلع بھر میں کورونامریضوں کی تعداد393ہوگئی۔ اشیاضروریہ اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام دکانیں اور مارکیٹیں6بجے بند ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں میں کوروناایس اوپیز پر سختی سے عمل دآمدکروایا جائے گا۔

ڈی سی گوجرانوالہ نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل طور پر پابندی ہوگی جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورانٹس میں ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول، سنیماہالز، پارکس اور مزارات بھی2ہفتوں کیلئے بند رہیں گے، کھیلوں سمیت جشن بہاراں اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، شہری ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here