اسلحے کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بڑا فیصلہ

0


لاہور : پنجاب حکومت نے اسلحے کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلحہ لائسنس اجرا کا عمل ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کرنے کی تجویز منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں مختلف محکموں کے 20 ایجنڈا امور پر بحث کی گئی اور پنجاب میں اسلحہ لائسنس اجراکاعمل ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں ای چالان کا جرمانہ بڑھانے اور پینلٹی پوائنٹس سسٹم متعارف کرانے کی تجویزپراتفاق کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی باربارخلاف ورزی پرڈرائیونگ لائسنس کی ضبطی وبحالی کی تجویز بھی منظور کر لی گئی۔

اجلاس میں لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کو پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں ضم کرنےکی تجویز منظور کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ گاڑیوں کی انسپکشن ،فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تجویز سے اتفاق کیا گیا۔

وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شمسی توانائی پرمبنی ڈرپ اینڈسپرنکلراریگیشن سسٹم معاہدہ طے کرنے، ماہی پروری کیلئےپنجاب فشریز آرڈیننس 1961میں متعدد ترامیم کی اور سیکریٹری خزانہ افتخار ساہو کی بطور ڈائریکٹر بینک آف پنجاب نامزدگی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب پمنشن اینڈ جی پی فنڈ کے قانون میں ترمیم ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے ارکان کی نامزدگی اور پنجاب ماڈل بازارکمپنی کوپنجاب سہولت بازاراتھارٹی میں بدلنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں پنجاب مفت ولازمی تعلیم ترمیمی بل2020 کی تجویز مزید غور کے لیے ملتوی کرتے ہوئے پنجاب سکھ میریج ترمیمی ایکٹ 2021 کا مسودہ مزید غورکیلئےذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here