ارتغرل غازی کے مرکزی کردار اینگن الطان سے فراڈ کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0


لاہور : عدالت نے ارتغرل غازی کےمرکزی کردار اینگن الطان سےفراڈکرنےوالے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکرتے ہوئے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ارتغرل غازی کےمرکزی کردار اینگن الطان سےفراڈکرنےوالے ملزم کو پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے کہا ملزم سےتفتیش کرناہےعدالت جسمانی ریمانڈ دے۔

عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کوایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکر دیا اور کل دوبارہ ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

گذشتہ روز عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرۂ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مرکزی کردار کی شکایت پر پنجاب پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کرلیا تھا۔

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اور ترک اداکار ایگن آلتن نے کاشف ضمیر کے خلاف آئی جی پنجاب کو ایک شکایتی ای میل بھیجی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا اور ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔

بعد ازاں آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات اور ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here