ابوظبی : جائیداد کی خرید و فروخت میں ریکارڈ اضافہ

0


ابوظبی میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً تین ہزار 850 اراضی،عمارتیں اور یونٹ ڈیلز کی گئیں جن کی مالیت 11.5 ملین درہم ہے۔

 میں شائع ہونے والے محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ان ڈیلز میں رئیل سٹیٹ ٹرانزیکشنز شامل ہیں جو پانچ ملین درہم تک پہنچ گئیں جبکہ مارگیج 6.5 بلین درہم کی حد کو عبور کر گئیں۔

سب سے زیادہ سیلز ویلیو ال ریم جزیرے سے 1.6 بلین درہم تھیں اس کے بعد ابو ظبی جزیرے (907 ملین درہم) اور یاس جزیرہ (446 ملین درہم) تھیں۔ سعدیات جزیرہ،خلیفہ شہر اور الرہ بیچ میں بھی لین دین میں اضافہ ہوا تھا۔

سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ زمین کی فروخت مجموعی لین دین کا 66 فیصد تھا۔ سرکاری ایجنسی کے مطابق اونچے مارگیج کے لین دین سے ابوظبی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں بینکوں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

محکمہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادیب الا عفیقی نے کہا کہ پوری طرح پراعتماد ہیں کہ ہمارا طویل المیعاد نقطہ نظر ابوظبی کی کامیابی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ رئیل سٹیٹ سیکٹر نے گذشتہ سال کورونا کی عالمی وبا کے ذریعے عائد معاشی، صحت اور معاشرتی چیلنجوں پر قابو پانے کے بارے میں ایک بہترین عالمی مثال قائم کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here