Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

آصف علی زرداری نے آرمی چیف کو اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں شرکت کی دعوت دیدی


کراچی  ترجمان بلاول ہاؤس نے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو اپنی صاحبزادی کیشادی میں شرکت کی دعوت دے دی ہے، ان کی شرکت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا کہ وہ شادی میں شریک ہوں گے یا نہیں، شادی کے دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں، آصف علی زرداری نے اہم سیاسی رہنماؤں، ملٹری، سول

اور جودیشل سربراہان کو اپنی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس نے اپنے جاری بیان میں بختاوربھٹوکی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیاہے، میڈیاسے التماس ہے براہ کرم صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔بختاور بھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کوہوگی جبکہ 29جنوری کونکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاوربھٹوکی بارات کی تقریب 30 جنوری کوہوگی، بختاورکی شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اورجوڈیشل سربراہان کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتے کے لئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب کستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی سے قبل منعقد کیے جانے والی محفلِ میلاد کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئرکردی۔بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات 27 جنوری کو شروع ہوں گی اور اس ضمن میں گزشتہ روز بلاول ہاس کراچی میں بختاور بھٹو کی محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا۔ محفل میلاد میں فریال تالپور،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، شگفتہ جمانی، ندا کھڑو، سعدیہ جاوید، ہیر سوہو، کلثوم چانڈیو،ماروی فصیح،سجیلا لغاری، شاہینہ شیر علی،شرمیلا فارقی، شازیہ کریم، سیمی سومرو، تنزیلہ قمبرانی، رخسانہ شاہ اور پروین بشیر قائمخانی نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بختاور بھٹو کی محفلِ میلا کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔مذکورہتصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے شرمیلا فاروقی سمیت دیگر پی پی رہنما کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے محفلِ میلاد میں موجود ہیں۔شرمیلا فاروقی نے محفلِ میلاد کی تصویر کے کیپشن میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے دعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالی اس جوڑے کو اپنی نعمتوں اور رحمتوں سے نوازے، آمین۔اس کے علاوہ بھی شرمیلا فاروقی نے بختاور بھٹو کی محفلِ میلاد کی دیگر تصاویر شیئر کیں۔

Exit mobile version